Home سیاست الیکشن کمیشن کا فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر ہے، سینیٹر علی ظفر

الیکشن کمیشن کا فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر ہے، سینیٹر علی ظفر

Share
Share

اسلام آباد:سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ جمہوریت کے دل پر آخری خنجر ہے، آج کے فیصلے سے ظاہر ہو گیا الیکشن کمیشن نے آئین کی خلاف ورزی کی، سینیٹ سے مطالبہ کرتا ہوں پورے الیکشن کمیشن کو مستعفی ہوجانا چاہیے، الیکشن کمیشن پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ قومی اسمبلی نے صدر، سپیکر، ڈپٹی سپیکر کو منتخب کرنا ہوتا ہے، قومی اسمبلی نے وزیراعظم کا بھی انتخاب کرنا ہوتا ہے، ہم نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی مخصوص نشستوں کا فیصلہ کریں۔

علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں مخصوص نشستوں کے حق سے محروم کیا ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیرآئینی ہے، ابھی ہم نے الیکشن کمیشن کا تفصیلی فیصلہ نہیں پڑھا، جمہوریت کے خلاف فیصلہ برداشت نہیں، اگر اس فیصلے کے بعد الیکشن ہوئے تو ہمیں منظور نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پورا الیکشن کمیشن فی الفور مستعفی ہو، چیف الیکشن کمشنر کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کی جائے، ہم نے قرارداد تیار کی ہے وہ بھی ہم اب پیش کریں۔

علی ظفر نے مطالبہ کیا کہ صدارتی اور سینیٹ الیکشن کو ملتوی کیا جائے، مخصوص نشستوں سے متعلق جب تک عدلیہ کا فیصلہ نہیں آتا صدارتی، سینیٹ الیکشن نہیں ہوسکتا، اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ آجاتا ہے تو پھر سارے الیکشن کو ریورس کرنا پڑے گا۔

بعدازاں سینیٹ کا اجلاس بدھ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...