Home نیوز پاکستان ایکس کی بندش ،توہینِ عدالت کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی اے کو نوٹس

ایکس کی بندش ،توہینِ عدالت کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی اے کو نوٹس

Share
Share

کراچی: ملک میں ایکس کی بندش پر توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی اے کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش سے متعلق توہینِ عدالت کی درخواست پر چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے آبزرویشن دی کہ پی ٹی اے نے ایکس کی بندش سے متعلق کوئی معقول جواز پیش نہیں کیا۔ چیئرمین پی ٹی اے توہین عدالت کی کارروائی کے لیے خود کو بے نقاب کررہے ہیں۔ عدالت نے ایکس کی بحالی سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع کردی۔

عدالت نے احکامات وفاقی حکومت، پی ٹی اے سمیت دیگر کو ارسال کرنے کا حکم دیدیا۔ تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت اور پی ٹی اے کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی گئی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت سے قبل وزارت داخلہ، پی ٹی اے کو جواب جمع کرانے حکم دیدیا۔

یاد رہے کہ ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش سے متعلق دائر درخواست میں درخواستگزار نے موقف اپنایا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ایکس کی سروس بحال نہیں کی جارہی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...