Home Uncategorized یو اے ای میں رمضان میں 4 ہزار اشیا پر 25 سے 75 فیصد رعایت ہوگی

یو اے ای میں رمضان میں 4 ہزار اشیا پر 25 سے 75 فیصد رعایت ہوگی

Share
Share

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادیات نے خبردار کیا ہے کہ رمضان کے دوران بغیر پیشگی اجازت کے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب مارات کی وزارت اقتصادیات نے ہدایت جاری کی ہیں کہ رمضان میں کھانا پکانے کے تیل، انڈے، دودھ، چاول، چینی، مرغی، پھلیاں، روٹی اور گندم کی قیمتوں میں اضافے پر پابندی ہوگی۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادیات میں مانیٹرنگ اینڈ فالو اپ سیکٹر کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری عبداللہ سلطان الفان الشمسی نے کہا کہ ان اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو تو پہلے وزارت سے منظوری لینا لازمی ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ملک کی مارکیٹوں میں مصنوعات اور خاص طور پر کھانے پینے کی اشیا کی کثرت سے سپلائی ہو رہی ہے۔ رمضان کے دوران قیمتوں میں توازن کے لیے منصوبہ تیار کرلیا۔

خیال رہے کہ رواں برس ماہ رمضان کے دوران بعض کوآپریٹو ایسوسی ایشنز کی جانب سے متعدد مصنوعات کے لیے پروموشنز بھی متعارف کرائے گئے ہیں اور تقریباً 4 ہزار اشیاء میں 25 سے 75 فیصد کے درمیان رعایت ہوگی۔

اسی طرح متحدہ عرب امارات میں آن لائن سٹورز پر بھی بنیادی اشیا پر 40 فیصد سے زیادہ کی رعایت ہوگی جب کہ سبزیوں اور پھلوں جیسی موسمی اشیا پر 70 فیصد تک کی چھوٹ ہوگی۔ مزید آؤٹ لیٹس نے بھی رعایت کو 75 فیصد تک کیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...