Home سیاست حسن ا ور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل

حسن ا ور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل

Share
Share

اسلام آباد: احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری احتساب عدالت اسلام آباد نے معطل کردیے۔ عدالت نے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری 14 مارچ تک کے لیے معطل کیے ہیں۔

قبل ازیں حسن نواز اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح الحسن اور رانا عرفان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تھے، جس پر سماعت کے بعد احتساب عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یادرہے کہ احتساب عدالت نے 7 سال قبل دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیاتھا۔

عدالت میں دائر درخواست میں وکیل قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ کی جانب سے موٴقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریفرنس میں ہائیکورٹ سے تمام دیگر ملزمان بری ہوچکے ہیں۔ 12 مارچ کو حسن نواز اور حسین نواز پاکستان آکر عدالت پیش ہو جائیں گے۔ 2 وارنٹ گرفتاری پہلے سے معطل کر دیے گئے ہیں۔ ملزمان خود آکر عدالت میں سرنڈر کر سکتے ہیں۔

پراسیکیوٹر سہیل عارف نے کہا کہ ملزمان کو عدالت میں پیش ہونے کا موقع دیا جائے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...