Home Uncategorized فیس بک، انسٹاگرام کی مختصر بندش سے مارک زکربرگ کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوگیا

فیس بک، انسٹاگرام کی مختصر بندش سے مارک زکربرگ کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوگیا

Share
Share

واشنگٹن: دنیا بھر میں 5 مارچ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام کی مختصر بندش سے مارک زکربرگ کی کمپنی میٹا کو 3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا اور کمپنی کے حصص کی قیمت بھی گرگئی۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق میٹا کے مالک مارک زکربرگ کو فیس بک اور انسٹاگرام کی دنیا بھر میں بندش کے ایک روز بعد تقریباً 3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارک زکربرگ کی دولت میں ایک دن میں 2.79 ارب ڈالر کمی ہوئی اور بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس میں 176 ارب ڈالر ڈوب گئے لیکن وہ دنیا بھر میں دولت مند افراد کی فہرست میں بدستور چوتھے نمبر موجود ہیں۔

فیس بک اور انسٹاگرام ایک گھنٹے سے زائد وقت کے لیے بند ہوگئی تھیں، جس کے نتیجے میں میٹا کے حصص کی قیمت میں 1.6 فیصد کمی آگئی، جس کے باعث مارک زکربرگ کی دولت میں کمی آگئی۔

وال اسٹریٹ پر اسی روز میٹا کے حصص کی قیمت 490.22 ڈالر پر لین دین کے بعد بند ہوئی تھی۔

فیس بک اور انسٹاگرام کی اچانک بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اسی طرح میٹا کوئسٹ کے صارفین کو بھی رسائی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس کے علاوہ یوٹیوب کے کئی صارفین نے بھی شکایت کی تھی۔

دنیا بھر میں مشہور سماجی رابطے کی ویب سائٹس تقریباً ایک گھنٹے تک بند رہنے کے بعد بحال ہوگئی تھیں جبکہ ایکس پر اس حوالے سے کئی پوسٹس کی گئی تھیں اور یہاں تک کہ ایکس کے مالک ایلون مسک نے حریف کمپنی میٹا کا مذاق اڑایا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...