Home Uncategorized بھارت میں تین فٹ کا نوجوان ڈاکٹر بن گیا

بھارت میں تین فٹ کا نوجوان ڈاکٹر بن گیا

Share
Share

گجرات:بھارت میں تین فٹ کے نوجوان نے پستہ قد کے باوجود ڈاکٹر بننے کا خواب پورا کرلیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں 23 سالہ گنیش برایا غیر معمولی چھوٹے قد کے باوجود اپنے ڈاکٹر بننے کے خواب کو پورا کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

تین فٹ کے گنیش برایا کو ابتدائی طور پر میڈیکل کونسل آف انڈیا نے ایم بی بی ایس میں داخلے کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا اور کہا تھا کہ چھوٹے قد کی وجہ سے وہ ایمرجنسی کیسز نہیں سنبھال سکتے۔

گنیش نے اس کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے اُس نے اپنے اسکول کے پرنسپل کے ساتھ مل کر ضلع کلکٹر اور ریاستی وزیر تعلیم سے مدد طلب کی۔

گنیش برایا نے میڈیکل کونسل آف انڈیا کیخلاف گجرات ہائی کورٹ سے رجوع کیا جہاں وہ مقدمہ ہار گئے لیکن پھر بھی انکے عزم میں کمی نہیں آئی۔

انہوں نے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا جہاں سے بلاآخر گنیش برایا نے 2018 میں مقدمہ جیت لیا اور آخر کار 2019 میں ایم بی بی ایس میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوگئے۔

ایم بی بی ایس کے بعد برایا نے بھاو نگر کے اسپتال میں انٹرن شپ بھی کرچکے ہیں۔ گنیش برایا نے بتایا کہ جب بھی مریض مجھے دیکھتے ہیں تو وہ پہلے چونک جاتے ہیں لیکن پھر وہ مجھے اپنے معالج کے طور پر قبول کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...