Home سیاست صدر مملکت کے انتخاب کیلئے نامزد امیدوار محمود خان اچکزئی کا صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ

صدر مملکت کے انتخاب کیلئے نامزد امیدوار محمود خان اچکزئی کا صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ

Share
Share

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدر مملکت کے انتخاب کیلئے نامزد امیدوار محمود خان اچکزئی نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

صدارتی امیدوار محمود اچکزئی نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی متعدد مخصوص نشستیں ابھی خالی ہیں اس لئے الیکٹورل کالج مکمل ہونے تک الیکشن ملتوی کیا جائے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے اگلے صدر کے انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق صدارتی انتخاب 9 مارچ بروز ہفتہ ہوگا۔

انتخاب میں حکومتی اتحاد کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کو بطور امیدوار نامزد کیا گیا تھا جبکہ محمود اچکزئی پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی جانب سے بطور امیدوار نامزد کئے گئے ہیں، دونوں کے کاغذات بھی منظور ہو چکے ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...