Home سیاست پاکستانی خواتین نے اپنی ذہانت اور قابلیت سے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایاوزیراعظم شہباز شریف

پاکستانی خواتین نے اپنی ذہانت اور قابلیت سے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایاوزیراعظم شہباز شریف

Share
Share

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین نے اپنی ذہانت اور قابلیت سے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا، قوم کی عظیم بیٹیوں نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

خاتون پاکستان ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خواتین کا آج عالمی دن منایا جا رہا ہے، پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی طرز پر پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے، انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے ہونہار طلبا کو وظائف دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سکل ڈویلپمنٹ کے ذریعے ہزاروں طلبا کو فنی تربیت فراہم کی گئی، ہمیں اپنے بچوں کو ووکیشنل ٹریننگ، آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت جیسے شعبوں میں تربیت دینی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں سے مل کر نوجوانوں کی ترقی کے لیے اقدامات کرے گی۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...