Home سیاست ‎آئینی عہدوں پر غیرآئینی طریقے سے براجمان ہونا آئین کی پامالی ہے ،بیرسٹر گوہر

‎آئینی عہدوں پر غیرآئینی طریقے سے براجمان ہونا آئین کی پامالی ہے ،بیرسٹر گوہر

Share
Share

‎اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئینی عہدوں پر غیرآئینی طریقے سے براجمان ہونا آئین کی پامالی ہے جبکہ اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اسمبلی نامکمل ہونے پر صدارتی الیکشن غیرقانونی ہیں۔

‎پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پہلے 2 خاندان ملکی وسائل پر قابض تھے، اب جمہوری اداروں پر بھی قابض ہونے جا رہے ہیں۔

‎انہوں نے کہا کہ آئینی عہدے بہت اہم ہوتے ہیں، آصف زرداری کی جیت جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں۔

‎ادھر سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسمبلی نامکمل ہونے پر صدارتی الیکشن غیرقانونی ہیں۔

‎اسد قیصر نے مزید کہا کہ قانونی جنگ لڑ رہے ہیں، عوام کے پاس بھی جائیں گے، پروڈکشن آرڈر کے باوجود اعجازچوہدری کو ایوان میں نہ لانا خلاف ورزی ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...