Home Uncategorized ‎ثنا جاوید نے شعیب ملک کے ساتھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

‎ثنا جاوید نے شعیب ملک کے ساتھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

Share
Share

‎ اسلام آباد: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے شوہر اور قومی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

‎ان دنوں ثنا جاوید اور شعیب ملک پاکستان سُپر لیگ میں مصروف ہیں، ثنا پی ایس ایل کے میچز میں اپنے شوہر کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہوتی ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وہ سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

‎ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شعیب ملک کے ہمراہ لی گئیں چند نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں یہ نئی نویلی جوڑی کافی خوش نظر آرہی ہے۔

‎اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر میں اس جوڑی کے ہمراہ فاسٹ بولر حسن علی اور کرکٹر محمد نواز بھی موجود ہیں جبکہ تصاویر دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ دونوں کرکٹرز شعیب ملک اور ثنا جاوید کے ساتھ کوئی گیم کھیل رہے ہیں۔

‎ثنا جاوید نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ یہ تصاویر 7 مارچ کو اسلام آباد میں لی گئیں، اُنہوں نے پوسٹ میں حسن علی اور محمد نواز کو بھی ٹیگ کیا۔

‎خیال رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ان دونوں اسٹارز کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔

‎ثانیہ مرزا سے شعیب ملک کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...