Home سیاست اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے دانتوں کا معائنہ، ہسپتال منتقلی کا فیصلہ علیمہ خان کریں گی

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے دانتوں کا معائنہ، ہسپتال منتقلی کا فیصلہ علیمہ خان کریں گی

Share
Share

راولپنڈی: عدالت کے حکم پر اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دانتوں کا معائنہ مکمل ہوگیا جبکہ علاج جیل میں ہوگا یا ہسپتال میں اس کا حتمی فیصلہ علیمہ خان کریں گی۔

عدالتی حکم پر بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں دانتوں کا معائنہ اُن کی ذاتی معالجہ ڈاکٹر ثمینہ نیازی نے کیا، اس موقع پر سرکاری ڈاکٹرز بھی موجود رہے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے دانتوں میں تکلیف کے باعث نیب عدالت سے میڈیکل چک اپ کے لیے اجازت لی تھی، جس پر بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالجہ ڈاکٹر ثمینہ نیازی نے جیل میں معائنہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دانتوں کا معائنہ عدالتی احکامات کی روشنی میں کیا گیا۔ وکیل خالد یوسف چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے صحت کے متعلق بات کرنے کا اختیار اپنی ہمشیرہ علیمہ خان کو دیا ہے، ذاتی معالجہ معائنے کی رپورٹ علیمہ خان کو پیش کریں گی۔

وکیل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں علاج کرائیں گے یا کسی دوسرے اسپتال منتقل ہوں گے اس کا فیصلہ بھی علیمہ خان کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے بڑی عزت کے ساتھ جیل میں جانے دیا، ذاتی ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کے پاس گئیں جہاں سرکاری ڈاکٹرز بھی موجود تھے، ابھی ابتدائی چیک اپ ہوا ہے، تفصیلی موقف علیمہ خان دیں گی، ظاہری طور پر بانی پی ٹی آئی کی صحت بہتر ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...