Home سیاست مبینہ انتخابی دھاندلی،پی ٹی آئی کا احتجاج، لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ سمیت متعدد گرفتار

مبینہ انتخابی دھاندلی،پی ٹی آئی کا احتجاج، لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ سمیت متعدد گرفتار

Share
Share

لاہور:مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کے دوران پولیس نے لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ اور متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کارکنان بانی تحریک انصاف کی کال پر ریلی کی صورت میں جی پی او چوک لاہور پہنچے، ریلی کی قیادت رہنما تحریک انصاف علی اعجاز بٹر نے کی۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا، لطیف کھوسہ کے بیٹے شہباز کھوسہ نے بتایا کہ والد انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کے لئے جارہے تھے، لطیف کھوسہ کو صدر کینٹ گول چکر سے گرفتار کیا گیا، پولیس نے سلمان اکرم راجہ کو اچھرہ سے حراست میں لے لیا۔

ریلی کو روکنے کیلئے پولیس نے کارکنوں پر دھاوا بول دیا، جس سے پی ٹی آئی کارکنان منتشر ہوگئے، جبکہ پولیس نے تحریک انصاف کے ایم پی اے حافظ فرحت عباس سمیت 10 سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

گرفتاری کے موقع پر ایم پی اے حافظ فرحت عباس کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چور وزیراعلیٰ نے گرفتاری کروائی ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...