Home Uncategorized سعودی عرب، یو اے ای اور قطر سمیت خلیجی ممالک میں آج پہلاروزہ

سعودی عرب، یو اے ای اور قطر سمیت خلیجی ممالک میں آج پہلاروزہ

Share
Share

ریاض: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ نے کے بعد آج بروز پیر پہلا روزہ ہے۔
سعودی عرب میں چاند دیکھنے کیلئے مملکت کی 10 آبزرویٹریز میں اجلاس ہوئے، سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی، سعودیہ کے بیشتر علاقوں پر مطلع ابر آلود تھا ہونے کی وجہ سے امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ چاند نظر نہیں آئے گا۔

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے حوالے سے سدیر رصدگاہ اور تمیر سمیت دیگر شہروں میں کمیٹیاں تشکیل دی گئیں تاہم سدیر رصدگاہ میں ماہر فلکیات اور دیگر افراد نے غروب آفتاب کے بعد رمضان المبارک کے چاند کا مشاہدہ کیا۔

چاند نظر آنے کی گواہی سعودی سپریم کورٹ کو دی گئی جس کے بعد باقاعدہ طور پر ماہ صیام کے چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا، رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے نماز تراویح اور آئمہ کرائم کا جدول بھی جاری کر دیا۔

مسجدالحرام میں نماز تراویح شیخ عبدالرحمان سدیس، شیخ الولید الشمسان، شیخ بدالترکی پڑھائیں گے، مسجد نبوی شریف میں شیخ محمد برہاجی ، شیخ عبدالمحسن القاسم نمازتراویح پڑھائیں گے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا، ملائیشیا اور انڈونیشیا، سنگاپور، فلپائن اور برونائی میں ماہ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے ان ممالک میں پہلا روزہ کل بروز منگل کو ہو گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...