Home نیوز پاکستان رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہو گا۔

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیاگیاہے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز پیر بعد نماز عصر پشاور میں ہو گا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے، ماہرین کے مطابق ملک میں آج چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے اور پاکستان میں پہلا روزہ کل منگل کو ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان کے چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق 10 مارچ دوپہر 2 بجے ہو چکی ہے، 11 مارچ کو غروب آفتاب کے بعد چاند کی عمر لگ بھگ 29 گھنٹے ہو گی اور 74 منٹ تک افق پر دیکھا جا سکے گا، چاند پیدائش کے چودہ دن اور کچھ گھنٹوں بعد پورے جوبن پر ہوتا ہے، اس کے بعد چاند کی واپسی کا عمل مکمل ہو جاتا ہے اور نئے چاند کی پیدائش ہو جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق کھلی آنکھ سے چاند دیکھنے کیلئے اس کی کم از کم عمر 26 گھنٹے اور افقی زاویہ 8 سے 10 اعشاریہ 5 ڈگری ہونا چاہیے، چاند کا سرکل مکمل ہونے کیلئے 29 دن اور کچھ گھنٹوں کا عمل دخل ہوتا ہے، انہی اضافی گھنٹوں کے باعث چاند کبھی 29 اور کبھی 30 دن کا ہوتا ہے۔

ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ اپنی پیدائش کے بعد چاند اپنے مدار میں آگے کی طرف سفر شروع کرتا ہے جس کے بعد زمین سے دیکھنے پر سورج اور چاند کے درمیان فرق زاویہ بڑھنے لگتا ہے جیسے جیسے یہ زاویہ زیرو ڈگری سے بڑھنے لگتا ہے تو یہ ہلال کی شکل اختیار کرنا شروع کر دیتا ہے۔

ماہر فلکیات نے مزید کہا ہے کہ چونکہ چاند کا مدار گول کے بجائے بیضوی ہے اسی وجہ سے سال کے مختلف حصوں میں اس کی رفتار مختلف ہوتی رہتی ہے، اسی لئے یہ زاویہ بھی مختلف شرح سے ہی آگے بڑھتا ہے، اسلامی مہینے کی 29 تاریخ کو چاند باریک ہونے کی وجہ سے نظر آنے کے امکانات کم ہوتے ہیں جبکہ 30 تاریخ کو چاند چوڑائی میں زیادہ ہونے کی وجہ سے بآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...