Home سیاست ‎محمد اورنگزیب نے وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھال لیا

‎محمد اورنگزیب نے وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھال لیا

Share
Share

‎ اسلام آباد: محمد اورنگزیب نے حلف اٹھانے کے بعد وزیر خزانہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی لیں۔

‎نجی بینک کے سابق سی ای او محمد اورنگزیب نے اپنی ملازمت سے مستعفی ہونے کے بعد آج ایوان صدر میں حلف اٹھایا اور اُس کے بعد باضابطہ طور پر پاکستان کے وزیر خزانہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

‎محمد اورنگزیب ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد وزارت خزانہ پہنچے جہاں سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔

‎وزیر خزانہ نے وزارت کے حکام کے ساتھ اجلاس کیا جس میں سینئر انتظامیہ اور افسران کا تعارف کروایا گیا۔ محکمہ خزانہ کے حکام نے وزیر خزانہ کو وزارتی امور کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...