Home سیاست ‎صدر آصف زرداری کا اپنی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو خاتون اول کا درجہ دینے کا فیصلہ

‎صدر آصف زرداری کا اپنی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو خاتون اول کا درجہ دینے کا فیصلہ

Share
Share

‎ اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنی صاحبزادی آصف بھٹو کو خاتون اول کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

‎اس فیصلے کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کیونکہ ماضی میں خاتون اول قرار دی گئی خواتین سابق صدور یا وزرائے اعظم کی اہلیہ رہی ہیں۔

‎خاتون اول اہلیہ کی جگہ بیٹی ہو سکتی ہے یا نہیں، اس بات کی کھوج لگائی تو معاملہ سامنے آیا کہ صدرمملکت خاتون اول کا درجہ اپنے گھر کی کسی بھی خاتون کو دینے میں بااختیار ہیں اور اس میں کوئی قانونی قدغن بھی نہیں ہے۔

‎آئین اور قانون کے مطابق صدر کو ملنے والی تمام مراعات سے فیملی کے تمام ممبران مکمل مستفید ہو سکیں گے، بچے، اہلیہ اور دیگر ممبران کو سرکاری رہائش گاہ اور ہوائی جہاز استعمال کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ صدر کو ملنے والی مراعات بھی خاندان پر لاگو ہوں گی۔

‎ادھر وزارت داخلہ کی طرف سے جاری وارنٹ آف پریسیڈنس میں بھی فرسٹ لیڈی یا فرسٹ ہسبینڈ کا کوئی ذکر نہیں۔ البتہ کسی سرکاری عہدیدار کو وزیر کا اسٹیٹس دینا وزیر اعظم کا اختیار ہے۔

‎رولز آف بزنس کی شق پانچ اے کے تحت جیسا کہ وہ کسی مشیر اور معاون خصوصی کو وفاقی وزیر یا وزیر مملکت کا دیتے ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...