Home Uncategorized ‎امریکا نے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی تو یہ جارحیت ہوگی، روس

‎امریکا نے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی تو یہ جارحیت ہوگی، روس

Share
Share

‎ماسکو:روس نے اپنے متوقع صدارتی انتخابات میں امریکا کی جانب سے مداحلت کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو پھر اس عمل کو جاحیت تصور کیا جائے گا۔

‎فرانسیسی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق روس کی انٹیلی جنس سروس (ایس وی آر فارن) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے روس کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

‎روسی انٹیلی جنس سروس نے دعویٰ کیا ہے کہ ’واشنگٹن کی جانب سے انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے آن لائن ووٹنگ سسٹم پر سائبر حملے کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
‎روس نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ممکنہ مداخلت کی کسی بھی کوشش کو جارحیت تصور کیا جائے گا۔

‎روسی انٹیلی جنس نے کہا کہ ’جوبائیڈن نے امریکی این جی اوز کو روس میں صدارتی انتخابات میں کم سے کم ٹرن آوٹ کا ٹاسک سونپا ہے جبکہ امریکی آئی ٹی کے ماہرین کی مدد سے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم پر سائبر حملے بھی کیے جاسکتے ہیں، جس سے ووٹرز کی بڑی تعداد کے ووٹ شمار نہیں ہوسکیں گے۔

‎خیال رہے کہ امریکا اور روس کے درمیان انتخابات میں مداخلت کے الزامات کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس سے قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر 2016 کے امریکی انتخابات میں ماسکو کی دخل اندازی کا الزام عائد کیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...