Home نیوز پاکستان ‎ملتان میں چھت گرنے سے 9 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق

‎ملتان میں چھت گرنے سے 9 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق

Share
Share

‎ملتان: ملتان میں تین منزلہ مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

‎افسوسناک واقعہ ملتان کے علاقے حرم گیٹ کے محلہ جوادیاں میں پیش آیا جہاں گھر میں موجود افراد پر اچانک تین منزلہ گھر کی چھت آ گری، ملبے تلے دب کر 9 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے ہیں۔
‎واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
‎ریسکیو اہلکاروں نے ملبہ ہٹا کر لاشوں اور زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
‎ڈپٹی کمشنر نے بھی موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا، چھت کا کچھ ملبہ ساتھ والے مکانوں پر بھی گرا جس کی وجہ سے مزید نقصان کا خدشہ ہے، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

Share
Related Articles

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...