Home سیاست ‎حبا فواد کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

‎حبا فواد کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

Share
Share

‎ اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

‎جسٹس محسن اختر کیانی نے حبا فواد کا نام نوفلائی لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن، درخواست گزار وکیل قیصر امام اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

‎اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے دلائل میں کہا کہ درخواست گزار کا نام نوفلائی لسٹ میں شامل نہیں ہے۔
‎اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار کے بیرون ملک جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں، درخواست گزار وطن واپسی پر بیان حلفی دے کہ اسے بیرون ملک جانے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئی۔

‎عدالت نے درخواست پر مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...