Home نیوز پاکستان ‎پنجاب کے 18 شہروں میں سمارٹ سیف سٹیز بنانے کا معاہدہ طے

‎پنجاب کے 18 شہروں میں سمارٹ سیف سٹیز بنانے کا معاہدہ طے

Share
Share

‎لاہور: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور این آر ٹی سی کے درمیان صوبہ بھر کے 18 شہروں میں سمارٹ سیف سٹیز بنانے کا معاہدہ طے پا گیا۔
‎پنجاب کے 18 شہروں میں این آر ٹی سی کی معاونت سے سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ لگائے جائیں گے۔

‎سمارٹ سیف سٹی اتھارٹی پراجیکٹ کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی موجود گی میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور این آر ٹی سی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے، سیف سٹی اتھارٹی کی طرف سے ایم ڈی احسن یونس اور این آر ٹی سی کے نمائندے سید عامر جاوید نے دستخط کیے۔

‎اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ 18 شہروں میں ایئر کوالٹی انڈیکس مانیٹرنگ انوائرمنٹ سینسر بھی لگائے جائیں گے، گجرات، جہلم، شیخوپورہ، اوکاڑہ ،اور ٹیکسلا میں سیف سٹی پراجیکٹ مئی کے آخر میں فعال ہوں گے۔

‎بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ملتان ،بہاولپور ،سرگودھا رحیم یارخان، مظفرگڑھ، ساہیوال، جھنگ، اٹک، حسن ابدال ،ڈی جی خان، سیالکوٹ، مری، اوکاڑہ اور میانوالی میں سمارٹ سیف سٹیز رواں برس مکمل ہوں گے۔

‎سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس، سیکرٹری فنانس اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...