Home Uncategorized دبئی ایئرپورٹ پر مسافر سے عجیب و غریب سامان برآمد، پولیس کے حوالے

دبئی ایئرپورٹ پر مسافر سے عجیب و غریب سامان برآمد، پولیس کے حوالے

Share
Share

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سامان سے عجیب و غریب اشیاء ملنے پر مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کسٹم حکام نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پر افریقی ملک سے تعلق رکھنے والے ایک مسافر کو غیرقانونی اشیا برآمد ہونے پر حراست میں لے لیا۔

مسافر کے پاس سے غیر قانونی چیزیں برآمد ہوئیں جن میں زندہ سانپ، بندر کا ہاتھ، روئی میں لپٹے ہوئے انڈے، مردہ پرندہ اور جانور کی کھال شامل تھی جس پر مختلف علامتیں بنی ہوئی تھیں۔
کسٹم انسپکٹر نے بتایا کہ یہ اشیاء دبئی کے محکمہ اسلامی امور کے حوالے کردی گئی ہیں جس نے تصدیق کی کہ یہ کالے جادو کے لیے استعمال کی جانی تھیں۔

کسٹم حکام کے مطابق “کالے جادو” میں استعمال ہونے والی ممنوعہ اشیاء اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو دبئی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کالا جادو کرنا یا جادو ٹونے کی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش کرنا غیر قانونی ہے۔ کالے جادو کی اشیاء کی اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑے جانے والے افراد کو قید یا جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

دبئی کسٹمز کا کہنا ہے کہ 2018 اور 2020 کے درمیان دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 68 کلوگرام سے زیادہ کالے جادو کی اشیاء ضبط کی گئیں جن میں دھات کے ٹکڑے، جانوروں کی کھالیں، کالے جادو کی کتابیں، پریشانی کی مالا، مچھلی کے کنکال، انگوٹھیاں، ناخن، ہڈیاں اور خون شامل تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...