Home Uncategorized جوہری جنگ کے لئے تیار ہیں، روسی صدر کی مغربی ممالک کو دھمکی

جوہری جنگ کے لئے تیار ہیں، روسی صدر کی مغربی ممالک کو دھمکی

Share
Share

ماسکو: روس نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ روس تکنیکی طور پر جوہری جنگ کے لیے تیار ہے اور اگر امریکا نے یوکرین میں فوج بھیجی تو موجودہ حالات کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق روس میں 15 مارچ کو صدارتی انتخابات شروع ہوں گے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن ہی آئندہ 6 برس کے لیے صدر منتخب ہوجائیں گے۔

ولا دیمیر پوٹن نے کہا کہ جوہری جنگ کا منظر نامہ ’جلد بازی‘ کا متقاضی نہیں ہے اور انہیں یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔
مقامی ٹیلی ویژن اور نیوز ایجنسی کو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ “فوجی تکنیکی نقطہ نظر سے، ہم یقیناً جوہری جنگ کے لیے تیار ہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ امریکا سمجھتا ہے کہ اگر اس نے امریکی فوجیوں کو روسی سرزمین یا یوکرین میں تعینات کیا تو روس اس اقدام کو محض مداخلت کے طور پر دیکھے گا۔

ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ (امریکا میں) روسی-امریکی تعلقات پر بات کرنے والے کافی ماہرین موجود ہیں، لہذا، میں نہیں سمجھتا کہ ہم جوہری تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں لیکن ہم اس کے لیے تیار ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...