Home سیاست ‎الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ کا شیڈول جاری

‎الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ کا شیڈول جاری

Share
Share

‎ اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
‎ سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ 2 اپریل 2024ء کو ہوگی، اس سلسلے میں ریٹرننگ آفیسرز آج پبلک نوٹس جاری کریں گے، جس کے بعد کاغذات نامزدگی 15 تا 16 مارچ جمع ہوں گے۔

‎الیکشن کمیشن کے مطابق 19 مارچ تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی ہوگی۔ 21 مارچ تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اور پھر اپیلٹ ٹریبونلز 25 مارچ تک اپیلوں کو نمٹائیں گے، جس کے بعد 26 مارچ کو نظر ثانی فہرست اور 27 مارچ کو امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔

‎سینیٹ کی 48 نشستوں پر پارلیمنٹ ہاوٴس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ ہوگی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...