Home Uncategorized ‎ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے سے امریکا کو ہی نقصان ہوگا،چین

‎ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے سے امریکا کو ہی نقصان ہوگا،چین

Share
Share

‎واشنگٹن :چین نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر امریکا کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی عائد کرنے سے امریکا کو ہی نقصان ہوگا۔
‎چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے کہا کہ امریکا کو ٹِک ٹاک سے قومی سلامتی کے خطرات کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

‎اْنہوں نے کہا کہ ایسے اْوچھے ہتھکنڈوں سے منصفانہ مقابلوں میں جیتا نہیں جا سکتا بلکہ ایسے اقدامات سے کمپنیوں کی معمول کی کاروباری سرگرمیوں میں خلل پڑتا ہے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچتی ہے۔

‎وانگ وینبن نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے سے امریکا کو ہی نقصان ہوگا۔

‎خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا ہے۔

‎بل میں چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو 6 ماہ میں اپنے مفادات بیچنے کی ہدایت کی گئی اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔

‎ٹک ٹک پر پابندی کے بل کو سینٹ سے منظوری اور امریکی صدر کے دستخط کے بعد باقاعدہ قانون بنا دیا جائے گا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...