Home سیاست آئندہ 5 برس میں ملکی معیشت کو استحکام دے کر اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے،وزیراعظم

آئندہ 5 برس میں ملکی معیشت کو استحکام دے کر اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفاقی حکومت کی جانب سے ملکی معیشت کی ترقی کے لیے مہنگائی میں کمی، غربت کا خاتمہ اور روزگاری کی فراہمی پر مشتمل 5 سالہ معاشی روڈمیپ پیش کردیا گیا۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جہاں 5 سالہ معاشی روڈ میپ پیش کردیا گیا ہے، جس کے تحت مہنگائی میں کمی، غربت کی تخفیف اور روزگار کی فراہمی اس روڈمیپ کا حصہ ہوگا، معیشت کے مخلتف شعبوں کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ وقت ضائع کیے بغیر ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کے لیے منصوبوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور عمل درآمد کا شیڈول بنا کر پیش کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت، لائیو اسٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بیرونی سرمایہ کاری، چھوٹے اور بڑے پیمانے کی صنعتوں کی ترقی کی استعداد میں اضافے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی اخراجات کم کریں گے، غریب عوام کے پیسے کو مزید ضائع نہیں ہونے دوں گا، آئندہ 5 برس میں ملکی معیشت کو استحکام دے کر اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجٹلائزیشن اور جدت سے محصولات بڑھائیں گے، زرعی شعبے میں بھی جدت سے فی ایکڑ پیداوار بڑھائیں گے جبکہ نقصان میں چلنے والے حکومتی اداروں کی ترجیحی بنیادوں پر نجکاری کی جائے گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...