Home Uncategorized کشتی خراب ہونے سے 60 تارکین وطن بھوک و پیاس سے ہلاک ،25 کی حالت تشویشناک

کشتی خراب ہونے سے 60 تارکین وطن بھوک و پیاس سے ہلاک ،25 کی حالت تشویشناک

Share
Share

طرابلس: لیبیا کے ساحل کے قریب تارکن وطن کی ربڑ کی کشتی کی خراب ہونے سے وہ کئی دنوں تک سمندر میں بے یار و مددگار پھنسے رہے جس کے دوران بھوک اور پیاس نے 60 افراد کی جان لے لی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اوشین وائکنگ کی ٹیم نے کھلے سمندر میں اس کشتی کو دیکھا اور اطالوی کوسٹ گارڈ کی مدد سے ریسکیو آپریشن کیا گیا جس کے دوران 25 تارکین وطن کو بچالیا گیا۔

ان لاغر اور نیم مردہ افراد کو فوری طبی امداد اور پانی وغیرہ دینے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں درجن سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو آپریشن میں کشتی سے 60 تارکین وطن کی لاشیں بھی ملیں۔ زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ یہ افراد بھوک اور پیاس کی وجہ سے مارے گئے۔ کشتی میں کھانے پینے کی اشیا ختم ہوگئی تھیں۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM) کے مطابق گزشتہ برس تارکین وطن کے لیے سب سے مہلک سال تھا جب غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش میں 8 ہزار 565 افراد اپنی جانوں سے گئے۔ اس تعداد نے پچھلے 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی نے بھی کہا کہ 2023 میں ڈوبنے والے تارکیں وطن کی یہ تعداد اس سے پچھلے برس کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔

تارکین وطن کے لیے سب سے خطرناک بحیرہ روم رہا جہاں 2023 کے دوران 3,129 اموات ہوئیں اور یہ 2017 کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے اور اس سال بھی اب تک کی تعداد گزشتہ برس کے برابر ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...