Home Uncategorized گوگل کی جانب سے صارفین کے اکاؤنٹ محفوظ کرنے کے لئے سیکیورٹی الرٹ متعارف

گوگل کی جانب سے صارفین کے اکاؤنٹ محفوظ کرنے کے لئے سیکیورٹی الرٹ متعارف

Share
Share

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے صارفین کے اکاؤنٹ کو سائبر حملہ آوروں سے محفوظ کرنے کے لیے نیا پاسورڈ سیکیورٹی الرٹ متعارف کرادیا۔

پاسورڈ بوسٹ فارم جو کہ گوگل کے وسیع سیکیورٹی اپ گریڈ کا ایک حصہ ہے سب سے پہلے آئی فون اور کمپیوٹر صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جبکہ اس ماہ کے آخر میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

اس سے قبل گوگل اپنے صارفین کو کسی ڈیٹا خلاف ورزی میں ان کا پاسورڈ لیک ہونے کے متعلق آگاہ کیا کرتا تھا۔ لیکن اب صارفین کو ایسے پاسورڈ کے متعلق بھی بتایا جائے گا جو نہ صرف غیر محفوظ ہوں گے بلکہ ان پاسورڈز کے متعلق بھی بتایا جائے گا جو کمزور ہوں گے اور جن کو دوبارہ استعمال کیا جا رہا ہوگا۔

ڈیٹا خلاف ورزیوں میں پاسورڈز کا لیک ہوجانا ایک معمول کی بات ہے اور اس طرح کے واقعات ایک وقت میں ہزاروں افراد کو متاثر کر سکتے ہیں۔

چند روز قبل ٹی وی اسٹریمنگ کمپنی روکو نے بتایا تھا کہ دسمبر کے بعد سے دو مختلف سائبر حملوں میں 15 ہزار سے زائد صارفین کے اکاؤنٹ کو ہیک کر لیا گیا تھا۔

بلپنگ کمپیوٹر کے مطابق ہیک کیے گئے ہر روکو اکاؤنٹ کو ڈارک ویب پر 50 سینٹ میں فروخت کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...