Home نیوز پاکستان لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

Share
Share

لاہور: لٹن روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

لاہور کے علاقے لٹن روڈ پر مکان کی چھت گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں دو بچیاں اور ایک بچہ جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ادارے پہنچ گئے، دو لاشوں کو میو جبکہ ایک لاش کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے بچوں میں گیارہ سالہ کائنات ، 9 سالہ بسمہ اور کم سن محمد حسنین شامل ہیں۔

ڈی سی لاہور نے عمارت گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا، اسسٹنٹ کمشنر موقع پر روانہ ہوگئے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ اسکول سے واپس آنے والے بچوں کو کمرے میں چھوڑ کر ماں کھانا لینے گئی، بچے کمرے میں تھے، ٹی آر گارڈر سے بنی عمارت کی چھت گر گئی، ملبہ ہٹا کر تینوں بچوں کی لاشیں نکالی گئیں۔انہوں ںے سوگوار خاندان کی ہر ممکن مدد کا حکم دیا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...