Home Uncategorized نامور ٹک ٹاکرز، ماڈلز، بلاگرز اور صحافیوں کا دورہ آذربائیجان،خوب سیر و تفریح کی

نامور ٹک ٹاکرز، ماڈلز، بلاگرز اور صحافیوں کا دورہ آذربائیجان،خوب سیر و تفریح کی

Share
Share

باکو: نامور ٹک ٹاکرز، ماڈلز، بلاگرز اور صحافیوں نے آذربائیجان کا دورہ کیا جہاں انہیں ثقافتی شہر باکو کی سیر و تفریح کروائی گئی۔

چار روزہ دورے میں نامور ٹک ٹاکر عمر بٹ، حارث علی، منیب خان، فاطمیش خان، سوہا افضل، طیب عاصم، ندا خان، زویا علی، حسن علی، آصف خان، زرک خان حرا، وردہ ملک اور عمران راج سمیت دیگر شامل تھے۔

منتظمین نے ثقافتی وفد کو فاؤنٹین سکوائرلیم ٹاورز، میوزیم آف ماڈرن آرٹ، نظامی میوزیم، 800 سال پرانا میڈن ٹاور، آذربائیجان کارپٹ میوزیم، باکو کرسٹل ہال، دنیزکناری ملی پارک، ساحل سمندر اور وہاں منی کروز کی سیر کروائی۔

وفد کو تازا پیر مسجد، حیدر علی مسجد، وائٹ فاؤنٹین پارک، میوزیم آف آرکیالوجی، میریٹ ہوٹل کے سامنے ونٹر پارک، فائر ٹیمپل، اور اولڈ سٹی باکو کا بھی دورہ کروایا گیا۔

اس موقع پر تمام شرکاء نے تفریحی دورے کو یادگار بناتے ہوئے مختلف ویڈیوز، بلاگز، تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں۔

وفد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ باکو شہر کے تفریحی مقامات کی خوبصورتی نے دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی توجہ کا مرکز بنا لیا ہے، باکو میں اندرون شہر کی تاریخی سفید عمارتوں کو پرکشش لائٹنگ اور بہترین صفائی سے اس علاقے کو سیر، شاپنگ اور کھابے انجوائے کرنے کا مرکزی مقام بنایا گیا ہے۔

شرکاء نے کہا کہ یہاں ہر کوئی اپنا کوالٹی ٹائم انجوائے کر رہا ہوتا ہے، ہر برانڈ کی شاپ، فوڈ چینز اور حمام میسر ہیں، ملحقہ شاپنگ مالز اور اوپن ایریا فوڈ کورٹ ٹائپ جگہوں کی سیر سے تھک کر آپ شہر کے بالکل مرکزی چوک (فاؤنٹین سکوائر) میں آ جائیں تو وہاں سرسبز درختوں کے بیچوں بیچ ایک تاریخی فوارے کے گرد بیٹھ کر گھنٹوں گزارے جا سکتے ہیں۔

وفد کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی تاریخی شہر کے بیچوں بیچ اتنی ہریالی پہلی بار دیکھی ہے، باکو سٹی کے کلچر کے مطابق پارکس کے علاوہ بھی ہر جگہ پر آپکو بنچ ملتے ہیں، فاؤ نٹین سکوائر میں بھی بنچز کی بہتات ہے، نظامی سٹریٹ کے بیچوں بیچ اور اس سے ملحقہ پرانے شہر کی گلیوں میں بھی سستانے کے ساتھ بنچ بنے ہوئے جہاں لوگ بیٹھے گپ شپ لگاتے دکھائی دیتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...