Home نیوز پاکستان بارکھان میں کوہ جاندران کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی،قیمتی درخت راکھ کا ڈھیر بن گئے

بارکھان میں کوہ جاندران کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی،قیمتی درخت راکھ کا ڈھیر بن گئے

Share
Share

بارکھان: کوہلو سرحدی پہاڑی سلسلے کوہ جاندران کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔

رپورٹس کے مطابق آگ نے شدت اختیار کرلی ہے جس کے باعث نایاب جڑی بوٹیوں، قیمتی درختوں اور جنگلی حیات کو شدید نقصان کا خدشہ ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہفتے کی دوپہر سے پہاڑی علاقے میں لگی آگ نے شدت اختیار کرلی ہے، انہوں نے آگ پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر بارکھان کا کہنا تھا کہ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں ہیں جو آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے جنگلات میں لگی آگ کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو آگ پر فوری قابو پانے کی ہدایت کرتے ہوئے آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...