Home سیاست ‎صدر مملکت کا مینوئل گوشوارے جمع کروانے والے ٹیکس دہندگان کو تمام فوائد فراہمی کا حکم

‎صدر مملکت کا مینوئل گوشوارے جمع کروانے والے ٹیکس دہندگان کو تمام فوائد فراہمی کا حکم

Share
Share

‎ اسلام آباد: صدر پاکستان آصف علی زرداری نے مینوئل انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے ٹیکس دہندگان کو بھی آن لائن انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی طرح ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ(اے ٹی ایل)میں ٹیکس دہندگان والےتمام ٹیکس فوائد فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

‎صدر مملکت نے اس بارےمیں میں وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو متنبہ کیا ہے کہ فیڈرل ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) کے پاس ایف ٹی او آرڈیننس 2000 کے تحت ایجنسی کو بدانتظامی کو روکنے اور اس کی اصلاح کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کرنے کےقانونی اختیارات حاصل ہیں

‎صدر مملکت نےایف ٹی او کے حکم کے خلاف دائر کی گئی اپیل کو مسترد کردیا

‎ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے ایف ٹی او کے حکم کے خلاف دائر کی گئی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے صدر نے کہا ہےکہ ایک قانونی ادارہ قانون کے تحت اپنے فرائض کو قانون کے مطابق انجام دینے کا پابند ہے اس طرح ایف ٹی او کے حکم میں مداخلت کا کوئی معقول جواز نہیں ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...