Home سیاست ضم جاوید سینیٹ میں پی ٹی آئی امیدوار کے لئے نامزد، طیبہ راجہ کی شدید تنقید

ضم جاوید سینیٹ میں پی ٹی آئی امیدوار کے لئے نامزد، طیبہ راجہ کی شدید تنقید

Share
Share

اسلام آباد: پارٹی رہنما طیبہ راجہ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صنم جاوید کا نام سینیٹ میں امیدوار کے لیے نامزد ہونے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی طیبہ راجہ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر صنم جاوید پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی ایک کو اونچا دکھانے کے لیے ضروری نہیں کہ باقی سب کی قربانیوں کو پس پشت ڈال دیا جائے۔

طیبہ راجہ نے کہا کہ صنم جاوید کی ضمانت بار بار انسداد دہشت گردی کی عدالت سے کیسے ہو جاتی ہے؟ صنم جاوید 8 بار گرفتار اس لیے ہوئی کیونکہ 7 بار ان کی ضمانت ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالیہ حمزہ اورطیبہ راجہ کی ضمانت لاہور ہائیکورٹ سے 9 ماہ بعد 15 بار بینچ ٹوٹنے کے بعد ہوئی، تب بار بار اے ٹی سی سے کسی ایک کی ضمانت کیسے ہو جاتی ہے؟ یہ ایک بڑا سوال ہے۔

طیبہ راجہ نے کہا کہ کسی عورت کی میڈیا کوریج نہیں ہو سکتی تھی اس وقت ایک ہی انسان کی ہیڈ لائنز تک چلنے کی اجازت کیسے تھی؟ ہم سب صرف عمران خان کی واپسی تک خاموش ہیں، تھوڑا صبر کریں سب بولیں گے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...