Home سیاست گھٹیا سیاسی مقاصد کیلئے شہداء کی بےحرمتی کرنے والے حقیقی مجرم ہیں، پی ٹی آئی

گھٹیا سیاسی مقاصد کیلئے شہداء کی بےحرمتی کرنے والے حقیقی مجرم ہیں، پی ٹی آئی

Share
Share

اسلام آباد: ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ شہداء ہمارے ہیروز اور کسی سیاسی و گروہی تقسیم کے بغیر قوم کا مشترکہ اثاثہ ہیں۔

ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ دفاعِ وطن کے فریضے کی انجام دہی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے شہداء کو اپنے گھٹیا سیاسی مقاصد کے حصول کا ذریعہ بنا کر ان کی بےحرمتی کرنے والے حقیقی مجرم ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ افواج اور اس کے شہداء پر حملے نوازشریف، اس کی بیٹی اور اس کے درباریوں کی روایت رہی ہے، خواجہ آصف اور عطا تارڑ ان مجرموں میں سے ہیں جنہیں عوام نے مسترد کیا تاہم مینڈیٹ پر کھلا ڈاکہ ڈال کر انہیں ایوان میں پہنچایا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے اندر سے شہداء کی حرمت و حیثیت پر حملے خود ریاست کیلئے بڑا امتحان ہیں۔ غاصبِ اعظم اپنے وزیروں کو نکیل ڈالے اور شہداء کو اپنی سیاست کا ایندھن بناکر ان کے اہلِ خانہ اور قوم کے جذبات مجروح کرنے والوں سے باز پرس کرے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...