Home نیوز پاکستان ‎مریم نواز کا سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کا دورہ، قیدی خواتین کیساتھ روزہ افطار کیا

‎مریم نواز کا سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کا دورہ، قیدی خواتین کیساتھ روزہ افطار کیا

Share
Share

‎لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سنٹرل جیل کوٹ لکھت کا دورہ کیا اور قیدی خواتین کے ساتھ روزہ افطار کیا۔

‎وزیر اعلیٰ مریم نواز مہمانوں کے ساتھ بیٹھنے کی بجائے قیدی خواتین کے ساتھ بیٹھ گئیں، وزیراعلیٰ قیدی خواتین کو خود سموسے ، پکوڑے ،پھل اور کھانا پیش کرتی رہیں، مریم نواز نے سنٹرل جیل کے لان میں پودا لگایا اور مزید درخت لگانے کی ہدایت بھی کی۔

‎مریم نواز نے اس سیل کا دورہ بھی کیا جہاں ان کے والد نواز شریف قید کے دوران رہے، مریم نواز جیل میں گزارے وقت کی یادیں تازہ کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

‎انہوں نے جیل کے کچن کا دورہ کیا ، قیدیوں کیلئے تیار کھانے کا جائزہ لیا اور معیار چیک کیا، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیدیوں کے لئے سپیشل افطار مینیو تیار کیا گیا، وزیراعلیٰ نے قیدیوں سے بات چیت کی،مسائل اورضروریات کے بارے میں دریافت کیا۔

‎مریم نواز نے قیدی خاتون کے ساتھ موجود ننھی بچی کا ہاتھ پکڑ لیا اور اسے کھانے کے بارے پوچھا، وزیراعلیٰ نے جیل میں اپنی قید کے دوران ڈیوٹی پر متعین جیل سٹاف سے ملاقات بھی کی۔

‎وزیراعلیٰ پنجاب نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کےلئے مخصوص 20 بیڈز کے ہسپتال اور قیدیوں کیلئے ویڈیو کال کی سہولت کا بھی افتتاح کیا، سنٹرل جیل لاہور دنیا بھر میں قیدیوں کے لئے ویڈیو کال کی سہولت فراہم کرنے والی پہلی جیل ہے۔

‎وزیراعلیٰ مریم نواز نے رہائی پانے والے قیدیوں میں تحائف بھی تقسیم کیے، مرد قیدیوں کو 15 ہزار روپے اور کپڑے جبکہ خواتین قیدیوں کو 15 ہزار روپے، کپڑے اور چوڑیا ں دیں۔

‎صوبائی مشیر پرویز رشید،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری،چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ،آئی جی جیل خانہ فاروق نذیر اور دیگر متعلقہ حکام بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ تھے۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...