Home سیاست ‎سینیٹ انتخابات، بلوچستان کے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری

‎سینیٹ انتخابات، بلوچستان کے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری

Share
Share

‎کوئٹہ: بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی۔

‎ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں سینیٹ کی 11 نشستوں کے لئے 38 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، صوبے سے سینیٹ کی 7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹ اور 2 خواتین کی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔

‎ترجمان نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں کے لئے 17 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کے لئے 13 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔

‎صوبائی الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق خواتین کی 2 نشستوں کے لئے 8 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...