Home Uncategorized ‎صہیونی فورسز کی نصیرات کیمپ پر بمباری، 93 فلسطینی شہید، 212 زخمی

‎صہیونی فورسز کی نصیرات کیمپ پر بمباری، 93 فلسطینی شہید، 212 زخمی

Share
Share

‎غزہ : اسرائیلی طیاروں کی نصیرات کیمپ پر سحر و افطار کے اوقات میں بمباری سے حملوں میں 93 فلسطینی شہید، 212 زخمی ہو گئے۔

‎غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان میں بھی فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری نہ رک سکی، 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 93 فلسطینی شہید، 212 زخمی ہو گئے۔

‎اس فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 36 افراد بھی شامل ہیں، اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 31 ہزار 553 ہوگئی جبکہ 73 ہزار 546 زخمی ہو چکے ہیں۔

‎دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے رفاہ میں آپریشن کی بھی منظوری دے دی جبکہ عالمی ادارہ صحت نے انسانیت کے ناطے اسرائیل سے اپیل کی ہے کہ اسرائیل رفاہ پر حملہ کرنے سے گریز کرے، رفاہ بے یارو مددگار افراد کی پناہ گاہ ہے،رفاہ میں کھلے آسمان تلے پڑے 12 لاکھ فلسطینیوں میں کہیں منتقل ہونے کی جگہ نہ قوت ہے۔

‎علاوہ ازیں اسرائیل اور حماس کے درمیان ممکنہ جنگ بندی مذاکرات کے دوران قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ممکن ہے۔
‎معاہدہ تین مرحلوں پر مشتمل ہوگا، پہلے مرحلے میں 350 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 35 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی ہوگی، غزہ سے انخلا اور محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

‎قبل ازیں فلسطینی صدر محمود عباس اور امیر قطر شیخ تمیم بن حماد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواہے ، دونوں رہنماؤں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا اسرائیل غزہ ،مغربی کنارے اور مشرقی یروشیلم سے قبضہ ختم کرے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...