Home نیوز پاکستان ‎سوئی ناردرن نے بھی گیس مزید مہنگی کرنے کی درخواست کر دی

‎سوئی ناردرن نے بھی گیس مزید مہنگی کرنے کی درخواست کر دی

Share
Share

‎اسلام آباد:سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے بعد سوئی ناردرن نے بھی گیس مزید مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔

‎سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست اوگرا کو جمع کرا دی جس میں گیس کی قیمت میں 147 فیصد تک مزید اضافہ مانگا گیا ہے۔

‎ایس این جی پی ایل نے گیس کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی درخواست کی ہے۔یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست، صارفین پر 80 ارب کا بوجھ پڑے گا

‎سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں 2646.18 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے اور نئی اوسط گیس قیمت 4446.89 روپے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔درخواست میں سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 189 ارب 18 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے۔

‎اوگرا سوئی ناردرن کی درخواست پر 25 مارچ کو لاہور میں سماعت کرے گا اور درخواست پر 27 مارچ کو پشاور میں بھی سماعت کی جائے گی۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...