Home سیاست آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی میں کوئی ڈیڈلاک یا رکاوٹ نہیں ہے،وزارت خزانہ

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی میں کوئی ڈیڈلاک یا رکاوٹ نہیں ہے،وزارت خزانہ

Share
Share

اسلام آباد: وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز سے اختتام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ مذاکرات کی کامیابی میں کوئی ڈیڈلاک یا رکاوٹ نہیں ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح کے معاہدے اور لیٹر آف انٹینٹ کی تیاری پر مذاکرات کا حتمی دور جاری ہے۔

وزارت خزانہ حکام نے واضح کیاہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز سے اختتام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ مذاکرات کی کامیابی میں کوئی ڈیڈلاک یا رکاوٹ نہیں ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن کیساتھ لیٹرآف انٹینٹ پربات چیت ہوگی، میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی، مذاکرات کی کامیابی پرپاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے سہہ ماہی اہداف کامیابی سے پورے کیے، حکومت نے آئی ایم ایف کے اہداف پورا کرنے میں بروقت اورسنجیدہ اقدامات کیے اور آئی ایم ایف کومعاشی اصلاحات کاتسلسل برقرار رکھنے کایقین دلادیا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...