Home سیاست نواز شریف کا عمرہ ادائیگی کے لئے سعودی عرب اور پھر لندن روانہ جانے کاامکان

نواز شریف کا عمرہ ادائیگی کے لئے سعودی عرب اور پھر لندن روانہ جانے کاامکان

Share
Share

لاہور :مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے سعودی عرب اور اس کے بعد لندن روانہ ہونے کا امکان ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔ اس دوران ان کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی نواز شریف کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے کا امکان ہے۔ عید الفطر کے موقع پر نواز شریف سعودی عرب ہی میں ہوں گے، جس کے بعد ان کے سعودی عرب سے لندن روانہ ہونے کا امکان ہے، جہاں وہ اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی سعودی عرب روانگی کے لیے تاحال کسی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ ان کی سعودی عرب روانگی میں تاخیر سینیٹ جنرل الیکشن اور حسن نواز کے سسر کی بیماری کے باعث ہو رہی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہبازشریف کا بھی ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...