Home سیاست پرویز الہی اڈیالہ جیل کے واش روم میں گرگئے، ہڈی فریکچر ہو گئی

پرویز الہی اڈیالہ جیل کے واش روم میں گرگئے، ہڈی فریکچر ہو گئی

Share
Share

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم کی کارروائی آج بھی مکمل نہ ہوسکی ۔

اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس پر سماعت کی تو جیل حکام نے پرویز الہی کو پیش نہیں کیا۔ عدالت نے ملزمان کی تعداد پوری نہ ہونے کے باعث فرد جرم عائد نہیں کی۔

اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ طاہر نے پرویز الہی کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پرسوں 17 مارچ کو واش روم میں گرگئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں معمولی فریکچر ہوا ہے۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی مزید سماعت 4 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ چلیں آپ کی اس رپورٹ کو فیصلے کا حصہ بنا دیتے ہیں۔ عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کے لیے ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...