Home Uncategorized ہماری فیمنزم اور عورت مارچ صرف مردوں سے نفرت تک محدود ہے، رابعہ کلثوم

ہماری فیمنزم اور عورت مارچ صرف مردوں سے نفرت تک محدود ہے، رابعہ کلثوم

Share
Share

لاہور: پاکستانی اداکارہ اور انفلوئنسر رابعہ کلثوم نے کہا ہے کہ ہماری فیمنزم اور عورت مارچ صرف مردوں سے نفرت تک محدود ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ فیمنزم کو پاکستان میں بہت غلط طریقے سے سمجھا گیا ہے۔

پاکستانی فیمنزم پر تنقید کرتے ہوئے رابعہ کلثوم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فیمنزم کو کے تصور کو مردوں سے زیادہ عورتوں نے غلط سمجھا اور لوگوں کے سامنے پہنچایا ہے۔

رابعہ کلثوم کا کہنا تھا کہ فیمنزم ایک اہم موضوع ہے لیکن جس طرح کے نعرے یہاں عورت مارچ میں نظر آتے ہیں اس سے خواتین کے خلاف تشدد بڑھ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیمنزم کو وسیع تناظر میں دیکھنا چاہئے یہ اسے خواتین کی تعلیم اور ان کی پیشہ ورانہ بہتری کیلئے استعمال ہونا چاہئے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...