Home نیوز پاکستان عید پر چار خصوصی ٹرینیں چلائیں گے، پاکستان ریلوے

عید پر چار خصوصی ٹرینیں چلائیں گے، پاکستان ریلوے

Share
Share

لاہور: چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ عید پر 4 خصوصی ٹرینین چلائیں گے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو ریلوے کے کرائے بھی کم کر دیں گے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے اپنے اخراجات خود پورے کررہا ہے جبکہ پنشن کے علاوہ ریلوے حکومت سے کوئی پیسہ نہیں لیتا گزشتہ چند ماہ میں ریلوے کی آمدن 5ارب روپے سے بڑھ کر 8 ارب روپے ہوگئی ہے۔

عامر علی بلوچ نے کہا کہ کلوئلہ کی نقل و حمل کے ذریعے ریلوے کے تقریباً 50 فی صد اخراجات پورے ہورہے ہیں، ریلوے سسٹم چلانے کے لیے 24 گھنٹے جدوجہد کرنی پڑتی ہے، خواجہ سعد رفیق ریلوے میں بہتری لائے، سیلاب کے بعد تباہ شدہ ٹریک کو بحال کرنے سمیت منافع بخش ٹرینیں بھی بحال کیں۔

انہوں نے کہا کہ 55 ارب روپے وفاقی حکومت سب سڈی دیتی ہے تو وہ سب پنشن کے مد میں چلے جاتے ہیں، ریلوے خسارہ پنشن کی شکل میں ہےچھوٹی موٹی مینٹیننس خود کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک کوچ پر 10 لاکھ روپے خرچ ہوتا ہے، تنخواہیں بھی خود دے رہے ہیں۔ عامر علی بلوچ نے بتایا کہ اگر حکومت پنشن کے اخراجات اپنے ذمہ لےلے تو ریلوے پر بوجھ کم ہو سکتا ہے۔

Share
Related Articles

چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، صدر آصف علی زرداری

ہائینان: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین کے...

موٹر سائیکل سواروں اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کیلئے سبسڈی میں توسیع، وزیرِ اعظم کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موجودہ معاشی صورتحال کے پیش...

سپر ٹیکس آئینی قرار: وفاقی آئینی عدالت کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن...

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالتے ہوئے...