Home Uncategorized امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد سلامتی کونسل میں جمع کرادی

امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد سلامتی کونسل میں جمع کرادی

Share
Share

قاہرہ :امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے امریکا نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کی پٹی میں یرغمالیوں کی رہائی سے منسلک فوری جنگ بندی کی قرارداد کا مسودہ جمع کروایا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘ کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی شام سعودی میڈیا آؤٹ لیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انٹونی بلنکن نے بتایا کہ ہم نے درحقیقت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے ایک قرارداد پیش کی ہے جس میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے، اور ہمیں پوری امید ہے کہ دیگر ممالک اس کی حمایت کریں گے۔

یاد رہے کہ امریکا حماس و اسرائیل تنازع پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی گزشتہ قرا ردادوں کو ویٹو کر چکا ہے۔تاہم حالیہ ہفتوں میں واشنگٹن نے اپنے اتحادی پر دباؤ بڑھاتے ہوئے اس بات پر اصرار کیا ہے کہ حماس کو 7 اکتوبر کو اسرائیل پر اپنے حملوں کے دوران پکڑے گئے یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کرنا چاہیے۔

عرب میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں، رفح میں بڑے پیمانے پر اسرائیلی زمینی آپریشن کی حمایت نہیں کرتے۔

خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ ایسے وقت پر مشرق وسطیٰ کا دورہ کر رہے ہیں جب دوسری طرف قطر میں ثالثوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

مشرقِ وسطیٰ کے دورے کے دوران امریکی وزیرِخارجہ انٹونی بلنکن غزہ جنگ بندی کے معاملے پر علاقائی وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے، امریکی وزیرِخارجہ انٹونی بلنکن غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے سے متعلق پُرامید ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...