Home سیاست امریکی سفیر جیل میں عمران خان سے ملاقات کرکے ان کا مؤقف سنیں،رکن امریکی ایوان نمائندگان بریڈشرمین

امریکی سفیر جیل میں عمران خان سے ملاقات کرکے ان کا مؤقف سنیں،رکن امریکی ایوان نمائندگان بریڈشرمین

Share
Share

واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے رکن بریڈ شرمین نے امریکی سفیر سے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکہ میں ایوان نمائندگان کی کمیٹی برائے خارجہ امور میں سماعت کے دوران کمیٹی کے رکن بریڈ شرمین نے جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے معاون وزیرِ خارجہ ڈونلڈ لو سے سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا دیئے جانے کے معاملے پر کیا اقدامات کئے گئے ہیں؟۔

بریڈشرمین کے سوال کے جواب پر ڈونلڈ لو نے کہا کہ اس پر ہم پاکستانی حکام سے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں، ان کا پاکستان کے سابق وزیراعظم کو اقتدار سے ہٹانے کے عمل میں کوئی کردار نہیں تھا۔

ایوان کے رکن بریڈ شرمین نے امریکی سفیر سے کہا کہ وہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں اور ان کا مؤقف سنیں ۔

رکن کانگریس نے مزید کہاکہ امریکی سفیر غلط سزاؤں کےالزامات کا جائزہ بھی لیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کے اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو امریکی ایوان نمائندگان کی ذیلی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے ، جس میں انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے الزامات کو مسترد کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا سائفر والا معاملہ بالکل غلط اور جھوٹ تھا، پاکستانی سفیر اسد مجید خود تصدیق کر چکے ہیں کہ سازش کا الزام جھوٹ ہے۔

علاوہ ازیں امریکا کی جانب سے انتخابی عمل میں مداخلت کے الزامات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...