Home نیوز پاکستان ‎بالاکوٹ، ناران کاغان میں بارش اور برفباری سے مرکزی شاہراہ بند ہو گئی

‎بالاکوٹ، ناران کاغان میں بارش اور برفباری سے مرکزی شاہراہ بند ہو گئی

Share
Share

‎بالاکوٹ : بالاکوٹ ، ناران کاغان ،جھیل سیف الملوک روڈ پر بارش اور برفباری سے راجوال سے بالائی علاقوں میں جانے والی میں شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گئی۔

‎ڈپٹی ڈائریکٹر کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی امین الحسن کا کہنا ہے کہ بالاکوٹ میں بارش برفباری کے باعث فوری طور پر نقصانات کا تخمینہ لگانا ممکن نہیں ہے۔

‎امین الحسن کا کہنا تھا کہ بالاکوٹ کے ڈی اے کے چند ملازم ناران میں موجود ہیں جو بھی تازہ تفصیلات ملیں میڈیا سے شیئر کریں گے۔

‎انہوں نے بتایا کہ بالاکوٹ شوگراں روڈ پر گرنے والا درخت ہٹا دیا ہے جبکہ بالاکوٹ سیاحتی مقام شوگراں روڈ پر آنے والی سلائیڈنگ بھی ہٹا کر راستہ صاف کردیا گیا۔

‎ڈپٹی ڈائریکٹر کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بالاکوٹ جھیل روڈ پر گلیشئر سے ہوٹلوں کو پہنچنے والے نقصان کے متاثرین کی داد رسی ہو گی ۔

‎امین الحسن کا مزید کہنا تھا کہ کے ڈی اے بالاکوٹ ناران میں سیاحتی سیزن آف ہے ،ان دنوں سیاح اور عام عوام ناران نہیں ہوتے ہیں۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...