Home نیوز پاکستان ‎یوم پاکستان کل منایا جائے گاپریڈ میں سعودی عرب کے وزیر دفاع سمیت غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوں گے

‎یوم پاکستان کل منایا جائے گاپریڈ میں سعودی عرب کے وزیر دفاع سمیت غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوں گے

Share
Share

‎اسلام آباد:یوم پاکستان کل منایا جائے گا،سب سے بڑی تقریب اسلام آبادمیں ہوگی۔تقریب میں وفاقی وزراء ارکان اسمبلی اور پاکستان میں غیرملکی سفرا شرکت کریں گے۔پاک فوج کی مختلف یونٹوں کے دستے سلامی پیش کریں گے۔

‎اسلام آبادمیں افواج پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی صدرآصف علی زرداری ہونگے۔ پریڈ میں سعودی عرب کے وزیر دفاع سمیت غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوں گے۔

‎کل دن کاآغاز وفاقی دارالحکومت میں اکیتیس اور صوبوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا
‎ شکرپڑیاں پریڈ گراونڈ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیرسمیت سروسزچیف موجود ہوں گے۔

‎ تقریب میں وفاقی وزراء ارکان اسمبلی اور پاکستان میں غیرملکی سفرا شرکت کریں گے۔پاک فوج کی مختلف یونٹوں کے دستے سلامی پیش کریں گے۔

‎ پاک فضائیہ کے جدید طیارے جے ایف سیونٹین۔ ایف سولہ اور میراج طیارے فضائی مظاہرہ کریں گے
‎ صدر مملکت پریڈ کا معائنہ کریں گے اور تقریب سے خطاب کریں گے۔

‎ پریڈ میں صوبوں کا خصوصی ثقافتی شو بھی ہوگا اور فلوٹ مظاہرہ کریں گے دفاع کے شعبہ میں پاکستان کی ترقی اور جدید اسلحہ کی نمائش کی جائے گی۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...