Home نیوز پاکستان ‎پاکستان نرسنگ کونسل کا نرسنگ کے شعبے میں بہتری کے لیے انقلابی قدم

‎پاکستان نرسنگ کونسل کا نرسنگ کے شعبے میں بہتری کے لیے انقلابی قدم

Share
Share

‎اسلام آباد: پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل نے نرسنگ کے شعبے میں بہتری کے لیے اہم انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے نرسز ،مڈوائفز، لیڈی ہیلتھ وزیٹرزسے متعلق ضابطہ اخلاق کی منظوری دے دی ہے۔

‎پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل کے مطابق اس فیصلے سے نرسنگ اورمڈ وائفری کمیونٹی کمیٹی میں اخلاقی معیارات کی بالادستی ہوگی اور پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے معیار کو فروغ ملے گا۔

‎اپنے بیان میں پاکستان نرسنگ کونسل کے صدر نے کہا کہ نرسنگ کا شعبہ صحت کے شعبے میں تین بڑی اہمیت کا حامل ہے۔نرسنگ کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہاہے ۔

‎انہوں نے کہا کہ پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل نے نرسز مڈوائفز, لیڈی ہیلتھ وزیٹر سے متعلق ضابطہ اخلاق کی منظوری دے دی نئے ضابطہ اخلاق کی منظوری سے پیشہ ورانہ مہارت کو فروغ ملے گا نرسنگ اور مڈوائفری کمیونٹی کے اندر اخلاقی معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ضابطہ اخلاق انتظامی امور میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنائے گا

‎صدر نرسنگ کونسل نے مزید کہا کہ کونسل نے ممبران اور اکیڈمک کمیٹی سے متعلق ضوابط کی بھی منظوری دی ہے یہ ضابطے تقرری، ذمہ داری اور تعلیمی کمیٹی کے افعال کو کنٹرول کریں گے نرسنگ اور مڈوائفری کی تعلیم میں جدت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔

‎انہوں نے کہا کہ عہدے سے ہٹائے جانے اور مدت کی تکمیل کے لیے پروٹوکول کے قیام پر عمل درآمد کو یقینی بناے گاان ضوابط کا مقصد PN&MC قیادت کی سالمیت اور تاثیر کو برقرار رکھنا ہے ضوابط کونسل کو قانونی حدود کے اندر کام پر عمل در آمد کو یقینی بناے گی اس اقدام سے پاکستان نرسنگ کونسل میں میرٹ اور شفافیت کو مزیز فروغ ملے گا۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...