Home Uncategorized ‎داعش نے ماسکو میں کنسرٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

‎داعش نے ماسکو میں کنسرٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

Share
Share

‎ واشنگٹن: داعش نے ماسکو کے کروکس سٹی ہال پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ داعش نے کہا کہ اس نے ماسکو کے مضافات میں کراسنوگورسک شہر میں عیسائیوں کے ایک بڑے اجتماع پر حملہ کیاہے۔

‎امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ گروپ نے سوشل میڈیا پر منسلک چینلز پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں ماسکو کے کروکس سٹی ہال پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

‎ایک نیوز ایجنسی کی طرف سے پوسٹ کردہ ایک بیان میں داعش نے کہا کہ اس نے روس کے دارالحکومت ماسکو کے مضافات میں کراسنوگورسک شہر میں عیسائیوں کے ایک بڑے اجتماع پر حملہ کیا، جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

‎ادھر ایک امریکی اہلکار نے میڈیا بتایا کہ امریکا کے پاس انٹیلی جنس معلومات ہیں جو اسلامک اسٹیٹ کے ذمہ داری کے دعوؤں کی تصدیق کرتی ہیں اور ان کے پاس ان دعوؤں پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

‎امریکی اہلکار نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ امریکا نے انٹیلی جنس کمیونٹی کی ڈیوٹی ٹو وارننگ کی ضرورت کے تحت روس کو ممکنہ حملے کے بارے میں معلومات فراہم کی تھی۔

‎یادرہے کہ روسی دارالحکومت میں کروکس کنسرٹ ہال پر دہشتگردوں کے حملے میں 40 افراد ہلاک جب کہ 145 زخمی ہو گئے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...