Home نیوز پاکستان یوم پاکستان ، سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں سول اعزازات دینے کی تقاریب

یوم پاکستان ، سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں سول اعزازات دینے کی تقاریب

Share
Share

لاہور: یوم پاکستان کے موقع پر سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں سول اعزازات دینے کی تقاریب کاانعقادکیاگیا، تعلیم ،صحت ،کھیل ، فن اور تعمیرات سمیت مختلف شعبوں سے منسلک افراد کو تمغہ امتیازسے نوازا گیا۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے گورنر ہاوٴس میں اعزازات دینے کی تقریب جاری ہے جس میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اہم شعبوں میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو سول اعزازات سے نواز ا۔
اسی طرح گورنر ہاوٴس کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سول اعزازات پیش کر رہے ہیں۔قائم مقام گورنر عبدالخالق اچکزئی مختلف شخصیات کو اعزازات دئیے۔
گورنر پنجاب نے ڈاکٹر ندیم جاوید کو گورنر ہاوٴس میں منعقدہ تقریب میں ستارہ امتیاز سے نوازا، ان کو سی پیک کی طویل المیعاد منصوبہ بندی کے اعتراف میں ستارہ امتیاز دیا گیا۔
ڈاکٹر ندیم جاوید کو 2022ء میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے منصوبے کے اعتراف میں بھی ایوارڈ دیا گیا، منصوبہ بندی کمیشن میں اصلاحات کے حوالے سے بہترین خدمات انجام دینے پر بھی ایوارڈ عطا کیا گیا ہے۔

تعلیم کے شعبے میں شاندار کارکردگی پر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کو تمغہ امتیاز سے نوازاگیا،اسی طرح اداکاری میں بہترین کارکردگی پر سجل علی کوتمغہ امتیاز سے نوازاگیا۔

جگن کاظم کو بہترین اداکاری پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ، ڈاکٹر شاہد منیر،ڈاکٹرمحمد یار،ڈاکٹرعامرسعید،ڈاکٹر محمد ضیا کو تمغہ امتیازسے نوازا گیا جبکہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کو تمغہ امتیازدیا گیا۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...