Home Uncategorized ہانیہ عامر نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کر لی

ہانیہ عامر نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کر لی

Share
Share

ریاض:اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی رمضان کے بابرکت مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی مشہور اور خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، ہانیہ نے ناصرف اپنی خوبصورتی بلکہ ڈراموں اور فلموں میں اپنی جاندار اداکاری سے بھی شائقین کے دلوں کو متاثر کیا ہے۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں، اپنی نت نئی تصویریں اور ویڈیوز سے مداحوں کو محظوظ کرتی نظر آتی ہیں۔

ہانیہ عامر میں موجود کبھی نہ ختم ہونے والی انرجی ان کے فالوورز کو سوشل میڈیا کے ذریعے ان سے جوڑے رکھتی ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی حالیہ پوسٹ میں عمرہ کے دوران لی گئیں کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جن میں انہیں مدینہ اور مکہ میں حرم شریف میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ہانیہ عامر اس دوران بھی کافی پرجوش اور نہایت خوش نظر آ رہی ہیں، اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “الحمدللہ! رحمتوں بھرا جمعہ”۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...